اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کی اینٹی کرپشن کورٹ نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی) بدعنوانی کیس میں پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کورٹ میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی جس میں پاکستان کےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کے سابق وزیر مخدوم امین فہیم سمیت دوسرے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے۔ عدالت دونوں ملزموں کو پہلے ہی تین مرتبہ نوٹسز جاری کر چکی ہے۔ اس سے قبل بھی عدالت نے ٹی ڈی اے پی کرپشن کیس میں ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم آج سماعت کے دوران ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے یوسف رضا گیلانی اور امین فہیم سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت سترہ جون تک ملتوی کر دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲